صدرجوڈیشل ایکٹو ازم پینل نے زنیب الرٹ ایکٹ پر عملدرآمد کیلئے وزیراعظم سمیت اعلیٰ حکام کو خط لکھ دیا

Jan 24, 2021

لاہور(وقائع نگار خصوصی) زنیب الرٹ ایکٹ پر عمل درآمد نہ کرنے پر صدر مملکت اور وزیراعظم سمیت دیگر حکام کو الگ الگ چٹھیا ںلکھ دی گئیں ۔جوڈیشل ایکٹو ازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے صدر، وزیر اعظم، گورنر اور وزیر اعلیٰ سمیت دیگر حکام کو چٹھی لکھی ہے جس میں نشاندہی کی گئی کہ بچوں کو ہراساں کرنے اور ان کی بے حرمتی کو روکنے کیلئے 2019 میں قانون متعارف کرایا گیا لیکن ابھی تک قانون کے تحت کمیٹیاں تشکیل دی گئیں نہ ہی کوئی یونٹ بنے ہیں۔

مزیدخبریں