لاہور( کامرس رپورٹر )تعمیراتی شعبے کیلئے ایمنسٹی سکیم میں توسیع سے کھربوں روپے مالیت کے منصوبوں پر عملی پیشرفت ہو سکے گی ،اس سے بلڈرز اور ڈیویلپرز کے ساتھ خریداروں کو بھی سہولت ملے گی جو خوش آئند ہے۔پراپرٹیز انویسٹرز کی نمائندہ تنظیم کے چیف کوارڈی نیٹر محمد سعید خان نے کہا ہے کہ ترمیمی آرڈیننس جاری ہونے کے بعد تذبذب کی فضاء کاخاتمہ ہوگا اور تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں میں مزید اعتمادآئے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی سکیم میں توسیع سے تعمیراتی منصوبوں کی تکمیل کی آخری تاریخ میں بھی ایک سال کا اضافہ ہوگیا اور اب منصوبہ 30 ستمبر 2022 کے بجائے 30 ستمبر 2023 تک مکمل کرنا ہوگا۔
تعمیراتی ایمسنٹی سکیم میں ترمیمی آرڈیننس سے تذبذب کی فضاء کاخاتمہ ہوگا :محمد سعید خان
Jan 24, 2021