اسلام آباد (این این آئی) نجکاری کمشن کے مطابق حکومت 9 سرکاری اداروں کی نجکاری اس سال مکمل کرے گی۔ نجکاری کمشن کی دستاویز کے مطابق بنکنگ کے شعبے میں سب سے پہلے ایس ایم ای بنک کی نجکاری کی جائے گی۔ ایس ایم ای بنک کی اپریل میں نجکاری مکمل کرنے کی توقع ہے۔ فرسٹ ویمن بنک کی نجکاری ستمبر، اکتوبر میں مکمل کر دی جائے گی۔ ہاؤس بلڈنگ فنانس کی نجکاری ستمبر، اکتوبر 2021ء میں مکمل کرنے کی توقع ہے۔ دستاویز کے مطابق جناح کنونشن سینٹر کی نجکاری کیلئے مارکیٹنگ کا عمل مکمل ہے۔ نجکاری اگست تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ سٹیل ملز کی نجکاری ستمبر میں مکمل ہونے‘ بولی جون میں متوقع ہے۔ سروسز انٹر نیشنل ہوٹل کی نجکاری کیلئے بولی مارچ میں مکمل ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔ حویلی بہادر پاور، بلوکی پاور پلانٹ کی نجکاری مکمل کرنیکی فروری 2022ء میں متوقع ہے۔