اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کی طرف سے پیش کی جانے والی قرارداد منظوری ہو گئی۔ قرارداد مذہبی مقامات کے تحفظ اور رواداری کو فروغ دینے کے بارے میں تھی۔ سعودی عرب، یمن، یو اے ای، مراکش، عمان، بحرین اور مصر نے قرارداد کی حمایت کی۔