اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے حکومت کو 5 ہزار کا نوٹ بند کرنے کی تجویز دے دی۔ٹویٹر پر جاری بیان میں شبر زیدی نے حکومت کو تجویز دی کہ وہ یکم جولائی 2021 سے 5 ہزار کا نوٹ بند کردے اور اس تبدیلی سے دو ماہ پہلے عوام کو آگاہ کرے۔شبر زید ی نے کہا اس اقدام کی مخالفت کرنے والوں کو اسکے غلط استعمال کا اندازہ نہیں ، اس سے انکے مفادات ختم ہونگے۔