وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد، فضل  الرحمن سمیت پی ڈی ایم کے 5 قائدین مخالف بلاول اور 3 رہنما حامی: ذرائع

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر پی ڈی ایم کے 5 قائدین ان ہاؤس تبدیلی کے مخالف جبکہ چار نے حمایت کی ہے۔ پی ڈی ایم کے کئی رہنماؤں نے پی پی سے وضاحت مانگ لی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے اکثر قائدین نے سربراہی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ مولانا فضل الرحمٰن، محمود اچکزئی، ساجد میر، اویس نورانی اور عبدالمالک بلوچ ان ہاؤس تبدیلی کے مخالف نکلے جبکہ بلاول بھٹو، اختر مینگل اور آفتاب شیر پاؤ نے ان ہاؤس تبدیلی کی حمایت کی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...