پک بحریہ کے زیراہتمام آئندہ ماہ اکثیر القومی مشقیں ، 40سے زائد ممالک کی بحری افواج شرکت کرینگی

لاہور( این این آئی )پاک بحریہ کے زیر اہتمام ساتویںکثیر القومی مشقیں ’’امن‘‘فروری میں منعقد ہونگی ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس مشق میں عالمی بحری افواج امن کے حصول کی غرض سے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر مشترکہ آ پر یشنز  اور تجربات کا تبادلہ کرتی ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس سال 40 سے زائد ممالک کی بحری افواج اپنے اثاثہ جات کے ساتھ امن کے لیے متحد کے نصب العین کے تحت کثیر القومی مشق ’’ امن ‘‘میں شرکت کریں گی۔ ’’امن ‘‘مشقیں میری ٹائم تعاون کو مستحکم کرنے، محفوظ میری ٹائم ماحول کو فروغ دینے اور علاقائی اور عالمی بحری امن و استحکام کے قیام میں اہم کردار ادا کریں گی۔

ای پیپر دی نیشن