لکسمبرگ (این این آئی)بیلجیئم اور لکسمبرگ کی پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ برسلز میں موجود سفارت خانہ پاکستان 28 جنوری کو آن لائن کھلی کچہری منعقد کرے گا۔بیلجیئم لکسمبرگ اور یورپین یونین کیلئے سفیر پاکستان ظہیر اسلم جنجوعہ کے مطابق حکومت پاکستان کی ہدایت پر بیلجئیم اور لکسمبرگ میں رہنے والی پاکستانی کمیونٹی کی شکایات سے آگاہی، ان کے تدارک اور آپ کی رائے سے خدمات میں مزید بہتری کیلئے کھلی کچہریوں کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے اس سلسلے کی پہلی کھلی کچہری 28 جنوری بروز جمعرات مقامی وقت کے مطابق 3 بجے منعقد ہوگی۔