کراچی ہاکی ایسوی ایشن کے  سیکرٹری سے اسلحے کے زور لوٹ مار 

کراچی (وقائع نگار)گلبرگ چورنگی کے قریب مسلح ملزمان کراچی ہاکی ایسوی ایشن کے سیکرٹری سے اسلحے کے زور پر موبائل فون نقدی اور دیگر یمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سمن آباد کے علاقے ایف بی ایریا گلبرگ چورنگی پر پھولوں کی دکان کے قریب کرچی ہاکی ایسوی ایشین کے سیکرٹری حیدر حسین کے ساتھ لوٹ مار کی واردات رونما ہوئی۔ حیدر حسین کے مطابق وہ ایک میت کی تدفین کے لیے قبرستان جارہے تھے اس دوران راستے سے وہ پھول خرید رہے تھے کہ چار مسلح ملزمان آئے جن مین سے ایک انکی کار میں بیٹھا اور انکو اسلحے کے زور پر گاری سے باہر نکالا اس دوران ایک ملزم انکی گاڑی کی تلاشی لیتا رہا جبکہ دوسرے ملزم نے انکا موبائل فون اور پرس لے لیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...