کراچی (وقائع نگار) صبح بلدیہ ٹان سیکٹر A/3 مکان 295 کے باہرسوئفٹ کار کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے35سالہ نوجوان اسداللہ ولد حبیب اللہ کو نامعلوم ملزمان نے سر پر گولی مار کر ہلاک کردیا پولیس کے مطابق مقتول کوئٹہ وال تھا بلدیہ ٹان سیکٹر A/3 مکان 295 میں اسکی بہن رہائش پزیر تھی وہ دو ماہ قبل بہن کے گھر آیا تھا کاروں کی خریدوفروخت کا کام کرتا تھا رات کو دوبجے نامعلوم ملزمان نے فون کر گھر کے باہر بلایا مقتول گھر کے باہر کھڑی کار میں ملزما ن سے بات چیت کی اس دوران ملزم نے برار والی سیٹ سے دو فائر کئے ایک گولی مقتول کے جبڑے پر لگ کر سر سے آر پار ہوگئی جبکہ دوسری گولی کار کے گیٹ پر لگی ہے پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے چار خول ملے ہیں ملزمان پیدل فرار ہوئے تو مقتول نے شور مچایا تھا اسلئے ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے دو فائر کئے خول فارنزک کے لئے لیبارٹری بھجوادئے ہیں جبکہ مقتول کے فو ڈیٹا سے ملزمان کی تلاش کی جارہی ہے 24ہلاک ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کیا کیا گیا ادھرآج صبح پورٹ قاسم شان چوک کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو کچل دیا جس کی نعش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی جہاں اسکی شناخت ت محمد نواز چانڈیو ولد گل شیر چانڈیو کے نام سے ہوئی۔