لاہور (سپیشل رپورٹر) سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی و حضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان پیر سید ہاشم علی شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کا ازلی دشمن اور ہمیشہ سے پاک سرزمین کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے۔ اﷲ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان محفوظ رہے گا اور بھارتی ناپاک سازشیں ناکام ہوں گی۔ پاکستان اولیاء کرام کے فیضان کا سرچشمہ ہے۔ اولیاء کرام کی تعلیمات پر عمل سے ہی موجودہ دور کے چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔
بھارت روز اول سے پاکستان کیخلاف سازشیں کر رہا ہے: ہاشم علی شاہ زنجانی
Jan 24, 2021