ملتان (اے پی پی) ملتان کے علاقے لکڑ منڈی میں فرنیچر کی ورکشاپ میں آ تشزدگی سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ مرنے والے کا نام بلال اور اس کی عمر 25 سال بتائی جاتی ہے۔ متوفی چنیوٹ کا رہائشی تھا۔
ملتان: فرنیچر کی ورکشاپ میں آتشزدگی‘ ایک شخص جاں بحق
Jan 24, 2021