نواب شاہ) بیورورپورٹ(شہر کے پارکوں پر تعمیر تجارتی مراکز سے متعلق عدالتی فیصلہ پر عمل نہ کئے جانے پر سندہ ہائیکورٹ نے کمشنر۔ڈپٹی کمشنر سمیت میونسپل افسران کو 25 فروری کو عدالت طلب کرلیا تفصیلات کے مطابق شہر کے پارکوں پر تجارتی بنیادوں پر تعمیر کردہ مراکز مسمار کرکے قدیمی گھنٹہ گھ،چکراہ بازار اور پارک دوبارہ تعمیر کئے جانے سے متعلق شہرکی معروف سماجی شخصیت ممتاز قریشی کی درخواست پر مارچ میں دئے گئے سندہ ہائیکورٹ کے عدالتی فیصلہ پر عملدرآمد نہ کرانے پر ممتاز قریشی نے تمام پارکوں کو سابقہ حالت میں فعال نہ کرانے پر انتظامیہ کے خلاف درخواست دی تھی جس پر 25 فروری کو سندہ ہائیکورٹ نے کمشنر شہید بینظیرآباد۔ڈپٹی کمشنر ابرار احمد جعفر۔میونسپل افیسر رزاق شیخ سمیت دیگر افسران کو نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالتی فیصلہ پرعملدرآمد نہ کرانے سے متعلق جواب طلب کیا ہے
پارکوں پرتجارتی مراکزقائم ،کمشنر سمیت دیگر افسران عدالت طلب
Jan 24, 2021