اے ٹی آئی نے فرقہ واریت کے پتوں کو پاش پاش کردیا

Jan 24, 2021

شہدادپور (نامہ نگار )انجمن طلباء  اسلام نے شخصیت پرستی اور فرقہ واریت کے ترشیدہ تمام بتوں کو پاش کر کے معماران وطن کو مصطفی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی کرنے کا پیام  دیا ہے۔احمد رضا شیخ۔بانیان انجمن کی پاکیزہ فکر کا نتیجہ ہے کہ عشق رسول  کا نعرہ آج معاشرے کے ہر فرد کی ضرورت بن گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انجمن طلباء  اسلام کے ناظم احمد رضا شیخ نے شہدادپور پریس کلب میں انجمن کے 53ویں یوم تشکیل پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انھوں نے کہا کہ انجمن طلباء  اسلام نے سب سے پہلے تعلیمی اداروں کو پر امن بنانے کیلئے تعلیمی امن اور تعلیمی اداروں کو سیاست بازوں کی سیاہ سیاست سے پاک کرنے کیلئے عملی جدوجہد کی۔جس کے نیتجے میں عشق رسول کے درجنوں شیدائیوں کو بے رحمانہ شہید کیا گیا۔اور سینکڑوں کو پابند سلاسل کیا گیا۔لیکن وقت نے ثابت کہا کہ راہیان غلامی مصطفی کو نہ دبایا جاسکا اور نہ جھکایا جا سکا۔اور نہ ہی انہیں خریدا جا سکا۔تقریب سے سابق مرکزی نائب صدر متین اویس مصطفائی۔پریس کلب کے صدر ارشاد بخاری۔سابق مرکزی رہنما محمدآفتاب قادری نے خطاب میں کہا کہ امت مسلمہ کی عظمت رفتہ کی بحالی اور نشاۃ ثانیہ کے تمام پیغام کا مرکز محورآقا نامدار صلی اللہ علیہ وسلم کی زات مقدسہ ہے۔جس سے والہانہ وابستگی میں ہی دنیا وآخرت کی فلاح ہے۔تقریب سے سابق صوبائی رہنما پیر اکرام رضا‘سابق رہنما حافظ ثاقب رضا‘محمد رشید قادری‘زیشان مغل‘عدنان میمن‘محمد طاہر قریشی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔تقریب کے اختتام میں یوم تشکیل کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا۔

مزیدخبریں