لاہور:ضلعی انتظامیہ کا کھوکھر پیلس میں آپریشن، 13 دکانیں اورعارضی جھونپڑیاں مسمار

Jan 24, 2021 | 10:55

ویب ڈیسک
لاہور:ضلعی انتظامیہ کا کھوکھر پیلس میں آپریشن، 13 دکانیں اورعارضی جھونپڑیاں مسمار
لاہور:ضلعی انتظامیہ کا کھوکھر پیلس میں آپریشن، 13 دکانیں اورعارضی جھونپڑیاں مسمار

لاہور:  لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے جوہر ٹاؤن میں واقع کھوکھر پیلس میں آپریشن کر کے 13 دکانیں اورعارضی جھونپڑیاں مسمار کر دیں، ٹیموں کو 45 کنال اراضی واگزار کرانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق 177 کنال میں سے صرف 131 کنال سیف الملوک کی ملکیت ہے۔ باقی اراضی پر قبضہ کیا گیا۔ دوسری جانب لیگی ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر کا دعوی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا حکم امتناع موجود ہے، انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

مزیدخبریں