نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار )سی ٹی او گوجرانوالہ کی ہدایت پر ٹریفک ایجوکیشن ونگ کے زیراہتمام نوشہرہ ورکاں میں ٹریفک رولز کی آگاہی بارے مہم چلائی گئی اورمختلف گاڑیوں کو ریفلیکٹر،سٹیکراور پمفلٹ تقسیم کیے گئے جبکہ پبلک کوسروس فراہم کرنے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو دھندمیں حادثات سے بچاؤ اور کمی کے لیے احتیاتی تدابیر سے آگاہ کیا گیا ٹریفک قوانین بارے عوامی آگاہی واک کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں ٹریفک عملہ انسپکٹراحسان لنگڑیال،وارڈنز رانابشارت علی،اصغر بھٹی،ارسلان احمد سمیت ٹرانسپورٹ سٹینڈز کے مینجرز ،عملہ اورپبلک گاڑیوں کے ڈرائیور بھی شریک ہوئے ٹریفک اہلکاروں نے ڈرائیوروں سے ٹریفک قوانین کی پاسداری بارے عہد بھی لیاعام لوگوں نے ٹریفک مہم آگاہی بارے کی گئی کاوش کوسراہا۔