فنڈنگ کیس میں نیازی بے تکے ہا تھ پا ئو ں ما ر رہا ہے:محمود بشیر ورک

قلعہ دیدارسنگھ(نامہ نگار) لیگی ایم این اے چوہدری محمود بشیر ورک نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں نیازی بے تکے ہا تھ پا ئو ں ما ر رہا ہے، نااہل سلیکٹڈ نیازی چو ر مچا ئے شو ر کے مصدا ق اپنی صفائی دینے کی بجا ئے اپو زیشن کو ٹا رگٹ کررہاہے،حکمرانوں کے دوہرے معیارکو عوام نے مسترد کر دیا،فار ن فنڈ نگ کیس کو طو ل دینے کی کو شش ہو رہی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوںنے رانا مقصود اور عمران کی والدہ اور خلیفہ اصغر کی تایا زاد بہن کی وفات پر فاتحہ خوانی کے دوران کارکنوں سے دوران گفتگو کیا۔اس موقع پر سینئر نائب صدر تحصیل گوجرانوالہ مسلم لیگ( ن) حماد بٹوڈا ر، سینئررہنما مسلم لیگ( ن) عبدالحمید مغل ،انجم سہیل بٹ،ر ودیگر بھی موجود تھے۔انہوںنے کہاکہ نااہل حکمرانوں نے نواز لیگ کو دیوار کے ساتھ لگانے کی ہر ممکن کوشش کی بے بنیاد مقدما ت بنائے، جھوٹے ریفرنسزدائر کئے،میڈیا کے ذریعے کردار کشی کی گئی مگر نہ پارٹی قیادت کو جھکا پائی نہ کارکنوں کے دلوں سے قیادت کی محبت نکالنے میں کامیاب ہوئی،عوام نواز لیگ کیساتھ ہیں۔انہو ں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کے کارکن چٹان کی طرح اپنی قیاد ت کے سا تھ کھڑے ہیںحکومت کے تمام او چھے ہتھکنڈے نا کام ہو چکے ہیں، انشا ء اللہ گر فتار کارکن اور لیڈر بھی بہت جلد باعز ت رہا ہو جا ئیں گے ۔حکومتی کو شش کے باوجود مسلم لیگ(ن) کے کسی لیڈر پر کو ئی کر پشن ثا بت نہیں ہو سکی۔فارن فنڈنگ کیس نیازی کے گلے کا پھندا بن چکا ہے یہی کیس پی ٹی آئی کی مو ت ثا بت ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن