نکاح کرنا سنت نبوی ؐ ، والدین اپنی  بیٹی کو خاوند کے آداب حقو ق  سکھائیں:پیر اجمل قادری

گوجرانوالہ) نمائندہ خصوصی) نکاح کرنا سنت نبوی ﷺ ہے نکاح ہمیشہ نبی پاک ﷺ کے طریقہ مبار ک کے مطابق کیا جائے اور صرف شرعی عمل کو دہرایا جائے نکاح دو دلوں کو جوڑنا ہے ان خیالات کا اظہار علامہ پیر محمد اجمل رضا قادری نے جندریا روڈ پر حافظ جمشید احمد کے نکاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انہوںنے کہا کہ نکاح سے قبل والدین اپنی بیٹی کو خاوند کے آداب حقو ق سکھائیں گھر میں خود عمل کرکے بچوں کے لیے نمونہ بنیں انہوں نے کہا کہ عورت ناقص العقل ہے اسکی مثال ٹیرھی لکڑی کی مانند ہے سختی کرنے سے ٹوٹ جاتی ہے انہوں نے کہا کہ لڑکے کے والدین بھی بیٹے کو سمجھائیںتاکہ ان دودلوں میں ایک دوسرے کے لیے محبت پیدا ہو جس سے اللہ اور اسکا رسول راضی ہو انہوں نے کہا کہ نبی پاک ﷺ کا ارشاد مبارک ہے کہ بہترین وہ شخص ہے جو اپنے گھر والوں بہتر ہے۔

ای پیپر دی نیشن