سی ڈی اے کی جانب سے پارک انکلیو2پرتیزی سے ترقیاتی کام جاری ہے

Jan 24, 2021

اسلام آباد(وقائع نگار)وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ کی جانب سے منفرد رہائشی ہائوسنگ منصوبے پارک انکلیو2پرتیزی سے ترقیاتی کام کئے جارہے ہیں۔6سو59 کنال اراضی پر شروع کئے جانے والے مذکورہ منصوبے کاسروے ورک مکمل کیا چکاہے۔جبکہ روڈ اوراسٹریٹ لائٹس کاارتھ ورک کیا جارہا ہے۔مذکورہ منصوبہ 23کروڑ 70 لاکھ کی لاگت سے تیار کیا جارہا ہے۔مذکورہ منصوبہ کل 22گلیوں پر مشتمل ہے جس میں سے ادارہ ہذانے 12گلیوں کا قبضہ حاصل کرلیا گیاہے۔تاہم اب مذکورہ گلیوں کی مرمت،بحالی اورتعمیرات کاکام تسلسل سے جاری ہے۔مذکورہ منصوبے کی ارضی کی کٹنگ اور لینڈ فلنگ کاکام بھی تیزی سے کیا جارہا ہے۔جبکہ مذکورہ اراضی پرسب گریڈ بھی تیار ہوچکا ہے۔منصوبے کیلئے روڈ انفر اسٹرکچر پرکام کرتے ہوئے سڑکوں پر پتھر ڈالنے کاکام بھی تیزی سے جاری ہے۔دوسری جانب مذکورہ منصوبے کو پانی کی فراہمی کیلئے ٹیوب ویلز کی تنصیب کیلئے بھی سروے مکمل کرلیا گیاہے۔مزکورہ منصوبوں میں مزید انفرااسٹرکچر اور ترقیاتی کاموں کے آغاز کیلئے مزید ٹینڈربھی دئے جارہے ہیں۔

مزیدخبریں