تحریک عدم اعتماد کو شکست دیں گے، بلاول وزیراعظم کوسلیکٹڈ کہنا بند کر دیں: شاہ محمود

Jan 24, 2021 | 15:38

ویب ڈیسک

لاہور:   وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کو شکست دیں گے، بلاول بھٹو نے وزیراعظم کو آئینی طور پر تسلیم کر لیا، اب کوسلیکٹڈ کہنا بند کر دیں۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم جماعتوں میں اتحاد نہیں، یہ جلد بکھر جائیں گے۔ براڈ شیٹ معاہدے میں پی ٹی آئی کا کوئی عمل دخل نہیں، اپوزیشن تنقید کے بجائے اپنی صفائی پیش کرے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نےپارٹی فنڈنگ کےحوالےسےتمام ریکارڈ پیش کیا،جسٹس عظمت سعیدایک باوقارجج رہ چکےہیں،انکےنام پراپوزیشن کواعتراض کیوں ہے۔ اپوزیشن ہم سے حساب مانگتی ہے،ہم حساب دیں گے۔ گیس کی قیمت میں اضافے کی ذمہ دار ماضی کی حکومت ہے،انہوں نے گیس کے مہنگے معاہدے کیے، موجودہ حکومت سابق حکومت کابویاکاٹ رہی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن واستحکام چاہتاہے۔ افغانستان امن عمل کےحوالےسےنئی امریکی انتظامیہ کوخطوط لکھےہیں جن میں نئےامریکی وزیر خارجہ اور سیکیورٹی ایڈوائزرشامل ہیں۔ پاکستان اپنےہمسایہ ملکوں کےساتھ بہترتعلقات کاخواہاں ہے۔ ترکی اورآذربائیجان سےکوئی ایسامعاہدہ نہیں کیاجوکسی دوست ملک کونقصان پہنچائے۔

مزیدخبریں