صوبائی وزیر صمصام بخاری کے بھائی کے انتقال پر گورنر پنجاب و دیگر کی تعزیت 


لاہور(سپیشل رپورٹر)صوبائی وزیر جنگلی حیات و ماہی پروری صمصام علی بخاری کے چھوٹے بھائی سجادہ نشین پیر کرماں والی شریف بابا جی پیر طیب علی شاہ بخاری کی وفات پر اظہار تعزیت کیلئے گورنر پنجاب چوہدری سرور ، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود ،وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز،سپیشل اسسٹنٹ وزیراعلی پنجاب انفارمیشن حسان خاور، گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال ،سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی،صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ ہمایوں یاسر، صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان ،سینئر رہنما تحریک انصاف اعجاز چودھری،سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق،شیخ المشائخ ڈاکٹر طاہرالقادری کے صاحبزادے ڈاکٹر حسن محی الدین،ترجمان وزیراعظم پاکستان ندیم افضل چن، سابق وفاقی وزیر رضا حیات ہراج ،آر پی او راولپنڈی اشفاق خان، جنرل ریٹائرڈ طاہر علی قریشی سابق آئی جی پنجاب چوہدری یعقوب، سیکرٹری سروسز پنجاب شہریار سلطان ،سردار عامر یار وارن ،کلکٹر کسٹمز ز لاہور فیض احمد، رہنما عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور، ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر،صاحبزادہ پیر علی جنید الحق گیلانی گولڑہ شریف، صاحبزادہ شمس الدین گولڑہ شریف، خواجہ ناصر سجادہ نشین تونسہ شریف، سینیٹر ظفر چوہدری،سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ ،سابق ایم این اے چوہدری افضل حسین تارڑ، ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب میڈم روبینہ ،ڈی آئی جی اطہر اسماعیل ،ایس ایس پی غلام مبشر میکن، ایس ایس پی حسن علوی، عبداللہ وینس سابق ایم پی اے، میجر جنرل ریٹائرڈ  سلیم میلا کے علاوہ سیاسی و سماجی قائدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔صوبائی وزیر جنگلی حیات و ماہی پروری سید صمصام علی بخاری نے تعزیت کیلئے آنیوالے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...