اسلامی نظام سے معاشی، معاشرتی، سیاسی بحران ختم ہونگے: مولانا امجد خان 


لاہور(خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء اسلام کے مر کزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ کے بغیر ملک سے معاشی ،معاشرتی اور سیا سی بحرانوں کا خاتمہ ممکن نہیں ہے ،ملک ایک مرتبہ پھر بدامنی کے ذریعے حالات خراب کر نے کی کوشش کی جارہی ہے،ان سازشوں راستہ اتحاد امت کے ذریعے ہی روکا جا سکتا ہے جے یو آئی نے ہمیشہ اتحاد امت کیلئے اپنا کردار ادا کیا اور آئندہ بھی کرتی رہے گی ۔ جے یو آئی بلدیاتی انتخابات کے اگلے مرحلے کیلئے تیار ہے لیکن حکومت خیبر پی کے کے پہلے رائونڈ کا نتیجہ دیکھ اگلے مرحلے کیلئے پریشان ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت اور پاکستان کے خلاف سازشوں کا ہر محاذ پر مقابلہ پوری امت کی ذمہ داری ہے ۔ عقیدہ ختم نبوت کے لیئے کام کر نا ہر مسلمان کا مذہبی فریضہ ہے اس سے آخرت میں شفاعت مصطفی نصیب ہو گی ۔ جب سے ہم نے سیر ت النبی کا راستہ چھوڑ کر بیرونی پالیسیوں پر عملدر آمد کر نا شروع کیا ہے ۔ تب سے ملک نئے سے نئے بحران کا شکار ہو تا جا رہا ہے ۔علاوہ ازیں مولانا محمد امجد خان سے علماء کرام اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے افراد نے ملاقات کی اور ان سے ان کے چچا قاضی محمد صادق کے انتقال پر تعزیت کی ۔ 

ای پیپر دی نیشن