لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے ترانہ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے، ملک کے گلوکار عاطف اسلم اور گلوکارہ آئمہ بیگ نے آفیشل ترانے میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ترانہ پی ایس ایل 7 کے انعقاد پر شائقین کرکٹ کے جوش و جذبہ کی عکاسی کرتا ہے جو پاکستان سمیت دنیا بھر کو درپیش کروناکی اس غیر معمولی صورتحال کے دوران شائقینِ کرکٹ کیلئے تفریح کا باعث بنے گا۔عبداللہ صدیقی نے اس ترانے کو کمپوز کیا ہے جبکہ عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے آفیشل ترانے میں اپنی آوازوں کاجادوجگایا ہے، پورا گانا جلد ریلیز کیا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے معیاری ترانوں کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں خوب پذیرائی ملتی ہے۔ مختصر دورانیہ کی ویڈیوز بنانے اور شیئر کرنے والا عالمی پلیٹ فارم، ٹک ٹاک پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے آفیشل ترانے کو اسپانسر کررہا ہے۔ ٹک ٹاک کے ساتھ شراکت داری کا دو سالہ معاہدہ کیا تھا جس سے یہ تعلق مزید مضبوط ہوگا۔
پی ایس ایل 7 کے آفیشل ترانے کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا
Jan 24, 2022