کرس گیل بنگلہ دیش پہنچ گئے  کرونا ٹیسٹ ‘آج ٹیم جوائن کرینگے 

Jan 24, 2022


لاہور(سپورٹس ڈیسک ) ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان کرس گیل بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے ڈھاکہ پہنچ گئے ۔ ڈھاکہ پہنچنے پر ان کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا اور ہوٹل پہنچا دیا گیا ۔ وہ کرونا ٹیسٹ منفی آنے پر اپنی ٹیم کو آج جوائن کرسکیں گے ۔ کرس گیل نے کہا کہ سب کا شکریہ‘میں آگے کی طرف دیکھ رہا ہوں ‘سب سے ملنے کیلئے بے چین ہوں ۔ یونیورس باس سب کچھ ٹھیک کرے گا۔ 

مزیدخبریں