لاہور(سپورٹس رپورٹر)پشاور زلمی کے لیگ سپنر عثمان قادر نے کہاہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ کے آئندہ ایڈیشن کے دوران سرپرائز ڈیلیوری متعارف کرانے کیلئے تیار ہیں۔ 28 سالہ کرکٹر نے بتایا کہ جنوبی افریقہ کے لیگ سپنر عمران طاہر کے ساتھ دو سال گزارے، اس دوران ان سے بہت کچھ سیکھا، عمران طاہر سے سیکھی ہوئی باتوں پر بہت محنت کی ہے، پی ایس ایل میں فرق نظر آئے گا۔ عمران طاہر کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنا میرے لیے بہت بڑی بات ہے، انہوں نے مجھے کئی ٹپس دیے اور میں نے خود کو بہتر بنانے کیلئے اس پر کام کیا ہے۔ میرے پاس پی ایس ایل 7 میں کرنے کیلئے کچھ نیا ہے، جس کی تفصیلات ابھی ظاہر نہیں کرسکتا۔
عثمان قادر پی ایس ایل میں سرپرائز ڈیلیوری متعارف کرانے کیلئے تیار
Jan 24, 2022