لاہور(سپورٹس ڈیسک ) افغانستان نے ہالینڈ کو دوسرے ون ڈے میچ میں 48رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ۔ افغانستان نے 6وکٹوںپر 237رنز بنائے ۔ رحمت اللہ گر باز 103اور کپتان حشمت اللہ شہیدی 54رنز بناکر نمایاں رہے ۔ ہالینڈ کی ٹیم 189رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ سکاٹ ایڈورڈ ز 86رنز بناکر نمایاںرہے ۔ مجیب الرحمٰن نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ رحمت اللہ گرباز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔