پاکستانی  نوجوان امریکی تعلیمی اداروں میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں‘ اسد مجید

Jan 24, 2022


واشنگٹن (آئی ا ین پی ) امریکہ  میں  پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ پاکستانی باصلاحیت نوجوان امریکی تعلیمی اداروں میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو سیکیورٹی کے معاملات کے علاوہ وسیع تناظر میں دیکھا جانا چاہیے ، پاکستان کیلئے امریکہ ایک اہم پارٹنر ہے، امریکہ اب بھی ہماری سب سے بڑی برآمدی منڈی اور غیر ملکی ترسیلات کا بڑا ذریعہ ہے۔ ڈاکٹر اسد مجید خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستانی امریکی کمیونٹی سیاسی طور پر متحرک ہیجو ہمارے دونوں ممالک کے درمیان ایک پل کی حیثیت رکھتی ہے، پاکستان امریکہ کے ساتھ وسیع البنیاد تعلقات استوار کرنے کا خواہاں ہے اور ہمارے تعلقات تجارت، سرمایہ کاری اور عوام سے عوام کے روابط میں جڑے ہوئے ہیں۔، موجودہ حالات میں پاکستان کی توجہ جیو اکنامکس کی جانب ہے اور ہم علاقائی تجارت اور اقتصادی انضمام کو بڑھانے کے لیے کنیکٹیویٹی انفراسٹرکچر کا بھرپور فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، امریکہ کو اہم اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر دیکھتا ہے، پاکستان جغرافیائی طور پر انتہائی اہم خطہ ہے اور جنوبی اور وسطی ایشیا کے سنگم پر موجود 220 ملین لوگوں کی تجارتی منڈی ہے۔ اسد مجید نے کہا کہ پاکستانی نوجوان انتہائی قابل ہیں، پاکستانی حکومت کی توانائی کے شعبے کی پالیسیی ، قابل تجدید توانائی میں مہارت رکھنے والی امریکی کمپنیوں کے لیے زبردست مواقع فراہم کرتی ہے۔

مزیدخبریں