لودھراں (ڈسٹرکٹ رپورٹر)نامعلوم شخص نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا موقع سے فرار تفصیل کے مطابق محلہ رحمٰن پورہ کی رہائشی چار بچوں کی ماں گلشن بی بی نے پولیس کو بتایا دروازے پر دستک ہوئی ۔جیسے ہی دروازہ کھولا تو نامعلوم شخص نے اس پر تیزاب پھینک دیا اور فرار ہو گیا تیزاب سے اس کا چہرہ اور ہاتھ متاثر ہوئے ہیں پولیس نے فوری طور پر گلشن بی بی کو میڈیکل کے حصول کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا جہاں سے طبی امداد کے بعد اسے ڈسچارج کردیا گیا ہے ایس ایچ او مزمل خان کے مطابق خاتون پر تیزاب نہیں بلکہ بلیچ پھینکا گیا ہے اورکسی حد تک یہ واقعہ مشکوک نظر آتا ہے جس کی تفتیش کر رہے ہیں خاتون پہلے بھی تین بار خودکشی کی کوشش کرچکی ہے اور اس کا ذہنی علاج بھی چل رہا ہے مزید تفتیش کے لیے خاتون کے موبائل کا ڈیٹا حاصل کیا جارہا ہے جلد ہی حقائق سامنے آجائیں گے۔