لاہور(نامہ نگار)شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا ہے۔ شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے منشیات فروش نعیم کوگرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 1060 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم سے تفتیش جاری ہے۔ انٹی نارکوٹکس فورس نے ایک خاتون سمیت 2بین اضلاعی منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی ہے۔اے این ایف انٹیلی جنس ٹیم نے کالا شاہ کاکو ٹول پلازہ کے قریب ایک کار سے 120 پیکٹ چرس اور 17 پیکٹ افیون برآمد کر کے لاہور کے رہائشی قیصر گلزار اور خاتون سمگلرمقدس الیاس عرف بلو کو گرفتار کر لیا ہے۔ اے این ایف حکام کے مطابق برآمد شدہ منشیات میں 144 کلوگرام چرس اور 20.400 کلوگرام افیون شامل ہے۔گروہ کے ارکان منشیات پشاور سے پنجاب کے مختلف علاقوں میں سمگل کرتے ہیں،ملزمان کے خلا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ غالب مارکیٹ پولیس نے سابقہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش عمران آصف کو گرفتار کر لیا ہے۔ایس ایچ او غالب مارکیٹ راؤ نعیم نے بتایا کہ پولیس نے ملزم کے قبضہ سے ایک کلو 4گر سوام سے زائد چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ملزم کو مزید تحقیقات کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیاگیا ہے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن صاعد عزیز کے مطابق منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث عناصرکے خلاف زیرہ ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں ۔