کرپٹ افسروں ‘اہلکاروں کیخلاف مقدمات درج کرکے گرفتار کیا : ڈی جی اینٹی کرپشن


فیروزوالہ( نامہ نگار)اینٹی کرپشن پنجاب نے کرپٹ افسران کیخلاف قصور ، شیخوپورہ اور مریدکے میں کارروائیاں کرتے ہوئے مقدمات درج کئے اور انہیں گرفتار کیا۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس نے کہا کہ پولیس سٹیشن مانانوالہ کے اے ایس آئی اصغر علی کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا اور رشوت کے 50 ہزار روپے بھی برآمد کئے۔ مالی کرپشن پر ننکانہ کے سابق یوسی چیئرمین اور سیکرٹری کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ملزمان پر اپنے دور میں 4 لاکھ 14 ہزار روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔ سیکرٹری یونین کونسل ذکاء حسین اور احمد علی کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ چیئر مین یوسی لیاقت علی اور گلباز امین کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ جعلی لیٹر کے ذریعے بھرتی ہونیوالے عاقب جنید، علی رضا،ندیم اشرف اور فخر حسین کی گرفتاری کے حوالے س بتایا کہ ملزمان نے جعلسازی سے سرکاری سکول میں ملازمت حاصل کی۔ملزمان کو حراست میں لیاگیا۔ مریدکے میں 214 کنال زمین کے جعلسازی سے ملکیت حاصل کرنے پر رجسٹری محرر ساجد اسلم اور محمد شبیر کیخلاف بھی مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ قصور میں جعلی سیل ڈیڈ تیار کرنے پر نائب تحصیلدار ملک اقبال کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن