پشاور(بیورورپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی نے بلدیاتی انتخابات میں ڈیرہ اسماعیل خان میں سٹی میئر کی نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل کریم کنڈی کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی خان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہو ا ، جس میںڈیرہ اسماعیل خان سٹی مئیر انتخاب سمیت بلدیاتی انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ، سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی نیئر بخاری نے اے این پی رہنما سے کہا کہ وہ ڈیرہ اسماعیل خان سٹی میئر کی نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل کریم کنڈی کی حمایت کرے جس پر اے این پی رہنما ایمل خان نے فیصل کریم کنڈی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ اے این پی فیصل کریم کنڈی کی کھل کر انتخابی مہم بھی چلائے گی اور صوبائی تنظیم پیپلز پارٹی امیدوار فیصل کریم کنڈی کی مدد کرے گی۔ اے این کی حمایت کرنے پر پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے طرف سے حمایت کی مشکور ہیں۔
بلدیاتی انتخابات:اے این پی کا ڈی آئی خان میںفیصل کریم کنڈی کی حمایت کا اعلان
Jan 24, 2022