ملتان (جنرل رپورٹر) اداکارہ آئمہ خان نے بچہ اغواء کیس کے معاملے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کیس میں بے گناہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بچہ گود لینے کے لیے کہا تھا جس پر میرے دیور نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر بچہ میری گود میں ڈال دیا اور کہا کہ ایدھی سینٹر سے لائے ہیں اور چند روز میں بچہ گود لینے کے حوالے سے قانونی تقاضے بھی بھی مکمل کر لیے جائیں گے۔تفتیش کی آڑ میں پولیس نے میرے گھر پر توڑ پھوڑ کی اور زیورات سمیت 70 لاکھ روپے سے زائد کا سامان اپنے ساتھ لے گئی۔ اداکارہ آئمہ خان کا کہنا تھا کہ مجھے جو لوگ عرصہ دراز سے جانتے ہیں اور اہل علاقہ میری گواہی دے رہے ہیں کہ میں ایسا نہیں کر سکتی، میرے خلاف گہری سازش کی گئی ہے آئمہ خان نے کہا کہ پولیس نے میرے گھر سے سامان لے جاتے ہوئے میری گلی میں لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کا ڈیٹا بھی ریموو کروا دیا ہے تاکہ وہ اپنے کیے پر پردہ ڈال سکیں انہوں وزیراعظم ، وزیر اعلی سے مطالبہ کہ اس معاملے کا از خود نوٹس لیں۔