ملتان (جنرل رپورٹر)سنگم تھیٹر انتظامیہ کی جانب سے اداکاراؤں کو معاوضہ کی عدم ادائیگی پر ہدایتکار اعجاز چندا نے احتجاجاً تھیٹر سے علیحدگی اختیار کر لی معلوم ہوا ہے کہ ادکارہ مستانی ناز اور دو بہنوں نازلی نور، نیسرا نور کو اعجاز چندا نے سنگم تھیٹر کے ڈرامے " دل ہوا دیوانہ" میں کاسٹ کر کے انہیں مکمل معاوضے کی یقین دہانی کرائی تھی۔جب 20 جنوری کو ان اداکاراؤں کا 7 روز کا معاہدہ ختم ہوا تو تھیٹر انتظامیہ نے ان کے بقایاجات روک لیے۔