صحت کارڈز کی فراہمی پر شہری بالخصوص بزرگ افراد خوش ہیں،راجہ ثاقب علی 


  راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پی ٹی آئی کے رہنماء راجہ ثاقب علی نے کہا ہے کہ صحت کارڈز کی فراہمی پر شہری بالخصوص بزرگ افراد انتہائی خوش ہیں جن کے 10 لاکھ روپے تک کے علاج معالجے کے اخراجات اب حکومت ادا کرے گی ایسا انقلابی قدم پہلے کسی کی سوچ میں نہیں آیا تھا وزیر اعظم عمران خان کے ریاست مدینہ کے سلوگن پر تنقید کرنے والوں کے منہ اب بند ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے یہ بات گرجا روڈ اور گرد و نواح کی یونین کونسلوں میں کارکنوں کے ہمراہ عوام الناس سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

ای پیپر دی نیشن