مقدمہ کی پیروی کرنے  پر مخالفوں کا مدعی پر تشدد

Jan 24, 2022

 خانیوال (نمائندہ خصوصی ) نواحی گائوں 103/10Rکے رہائشی چوہدری محمدیوسف کی زرعی اراضی پر لگے ٹیوب ویل کو نامعلوم چور چوری کرنے آئے تو گشت پر معمور پٹرولنگ پولیس کے اہلکاروں نے تین افراد کوپکڑ لیا اور تھانہ جہانیاں پولیس کو چوری کئے گئے سامان سمیت حوالے کردیا ۔گینگ کے ان افراد کے پکڑے جانے کے بعد ساتھیوں نے ٹیوب ویل مالک جو کہ مقدمہ کی پیروی کررہا ہے کو تشدد کا نشانہ بنایاآصف جاوید، عدنان چوہدری، فیصل اکرم، سمیت دیگر نے ڈی پی او خانیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزیدخبریں