امریکہ ،برطانیہ ،یورپی یونین میں مہنگائی، 6 وجوہات سامنے آگئیں 

Jan 24, 2022

لاہور( خصوصی رپورٹر) امریکہ ،برطانیہ اور یورپی یونین میں6 مختلف وجوھات کی بناپر مہنگائی بڑھی ہے۔ان عوامل نے پاکستان کے علاوہ ترقی پزیر ملکوں کو بھی متاثر کیا ۔ان میں پہلا نکتہ پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہے، ایشیاء سے بھی مانگ میں اضافے سے قیمتیں بڑھیں۔ اس کے علاوہ گذشتہ سال یورپ میں شدید سردی سے بھی گیس کے ذخائر کافی کم ہو گئے ۔دوسرا سامان کی قلت ہے جس کے تحت کمپنیوں نے سپلائی چین پر اٹھنے والے اخراجات کی وجہ سے اپنی قیمتیں بڑھا دیں جبکہ کووڈ 19 کے وبائی مرض کے دوران روزمرہ استعمال کی بہت سی اشیا ء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ایشیاء میں بہت سے صنعتکاروں کو کووڈ پابندیوں کی وجہ سے کاروبار بند کرنا پڑا اور اب وہ بڑھتی مانگ کو پورا کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔تیسرا . ترسیل پر اٹھنے والے اخراجات میں اضافہ ہے۔ایشیا ء سے یورپ تک 40 فٹ کا ایک کنٹینر بھیجنے کی لاگت اس وقت 17000 ڈالر یا 12480 پائونڈ ہے، جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 10 گنا زیادہ ہے۔چوتھا . اجرتوں میں اضافہ،پانچواں موسمیاتی اثرات ہیں۔ جن کے باعث سمندری طوفان آئیڈا اور نکولس سے تیل کی عالمی سپلائی متاثر ہوئی برازیل میں صدی کی تقریباً شدید ترین خشک سالی کے بعد وہاں فصل کی پیداوار میں کمی ہوئی ،چھٹا نکتہ تجارت میں رکاوٹوں کو قرار دیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں