لاہور (کامرس رپورٹر)نیشنل سیونگزسنٹرنے قومی بچت کے صارفین کیلئے آج سے نیشنل سیونگز کسٹمر ڈیبٹ کارڈکے اجرا کا اعلان کیاہے۔ اس حوالے سے تمام مراکز قومی بچت کے سٹاف کی ٹریننگ کا سلسلہ جاری ہے اور تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے مرا کز کے سٹاف کی ٹریننگ کیلئے طے شدہ شیڈول کے مطابق مقررہ تاریخ،وقت اورتربیت کے مقام پر اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔اسی طرح انہیں برانچ کی سطح پر ہو نے والے آپریشن کیلئے مجوزہ طریقہ کار اور ضابطے کا بغور مطالعہ اور معزز کھاتہ داران کے ڈیبٹ کارڈ کے اجرا ء کے حوالے سے انہیں آگاہی فراہم اور سہولت بہم پہنچانے کیلئے بھی کہا گیا ہے۔جبکہ نیشنل سیونگز سنٹر کے متعلقہ حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ اس حوالے سے تمام عملی اقدامات، تشہیری مواد اور درخواست فارمز کی موجودگی کو بروقت یقینی بنائیں۔علاوہ ازیں اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کی معلومات و رہنمائی کیلئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیڈکوارٹر اور انچارج شعبہ پی ڈی ایم ریجنل ڈائریکٹوریٹ نیشنل سیونگزسے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
نیشنل سیونگ سنٹر،آج سے صارفین کیلئے کسٹمر ڈیبٹ کارڈ جاری کرے گا
Jan 24, 2022