ملتان (نمائندہ خصوصی ) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت نے اومی کرون کے نام پر دوبارہ لاک ڈاؤن کی کوشش کی تو تاجر برادری اس فیصلے کے خلاف شدید احتجاج پر مجبور ہو جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضوری باغ روڈ پر علی انٹر پرائزز دوکان کا افتتاح کئے جانے کے موقع پر کیا اس موقع پر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر، ملتان کے صدر خالدمحمود قریشی،چوک شہیداں اکبرروڈ کے سدر شیخ محمد شفیق، سنیئر نائب صدر ملک عمران قیوم بھٹہ، ملک محسن احسان، ملک محمد اکرم ساگو، محمد مقبول گجر، موجود تھے خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا کہ حکومت ایسا کوئی اقدام نہ کرے کہ تاجر سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو جائیںکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوام خودسوزیوں پر مجبور ہو رہے ہیں اب بھی وقت ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف دے جس کا انہوں نے بائیس کروڑ سے زائد غریب قوم سے وعدہ کیا تھا۔