ملتان (نمائندہ خصوصی) اداکارہ آئمہ خان کے دیور کے ہاتھوں اغوا ہونے والے بچے نقیب اللہ خان کے والد نواز خان، دادا میاں گل خان، آل پاکستان انجمن تاجران جنوبی پنجاب وملتان شہر کے صدرعارف فصیح اللہ ،ٹی بی روڈ کے صدرعنائت اللہ خان نے کہا ہے کہ اداکارہ آئمہ خان کیس سے بچنے کیلئے جھوٹی اداکاری کر رہی ہے، پہلے بچے نقیب اللہ کو اغوا کروایا اور اب پولیس اور ضلعی حکومت کو اپنی اداکاری سے بلیک میل کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شکوار خان، حاجی ولی خان، حاجی سجاول خان، رحمان خان سمیت دیگر موجود تھے۔ نواز خان، دادامیاں ، اداکارہ پولیس اور ہم پر جھوٹے الزامات لگا رہی ہے،پولیس اور ضلعی حکومت کو بلیک میل کر رہی ہے ، لیکن اگر پولیس اور ارباب اختیار نے ہمیں انصاف نہ دیا تو ہم احتجاج پر مجبور ہوں گے ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔