ٹبہ سلطان پور (نمائندہ نوائے وقت ) ٹبہ سلطان پور سے پیپلز پارٹی کا کسانوں کے حقوق کی جنگ ہر فورم پر لڑتی رہے گی آج کسان ٹریکٹر ریلیاں حکومت کو بنیاد کو ہلاکر رکھ دیں گی تمام شرکاء کو چوک میتلا میں بنائے گئے پوائنٹ پر جمع ہونے کا حکم دیا گیا ہے ۔ ان خیالات کااظہار پیپلز پارٹی کے حلقہ پی پی 235میں صوبائی امیدوار نواب علی رضا خان خاکوانی نے گزشتہ روز ٹریکٹر کسان ریلی سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا نواب علی رضا خان خاکوانی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے زرعی لوازمات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے کسانوں کی کمر توڑ کر رکھی دی ہے کسان پیسوں کی ایک بوری کھاد کی خریدنے کے لئے خوار ہورہے ہیں اس موقع پر چوہدری مبشر حسن کمبوہ سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔
پی پی کسانوں کے حقوق کی جنگ لڑتی رہے گی: علی رضا
Jan 24, 2022