سابق طالبعلم رہنماء شہیر سیالوی کاقومی سیاست میں آنے کا فیصلہ 

Jan 24, 2022


اسلام آباد (نامہ نگار)نوجوان رہنماء و سابق سٹوڈنٹ لیڈر شہیر سیالوی کاقومی سیاست میں آنے کا فیصلہ، نئی سیاسی جماعت کا اعلان جلد متوقع ہے، اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کے صدر شہیر سیالوی کی اس سلسلے میں گزشتہ کئی ہفتوں سے مختلف طلبا و نوجوان رہنماؤں سے مشاورت جاری تھی جس کے بعد اب باقاعدہ طور پرنوجوانوں کی نمائندہ سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان شہیرسیالوی نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پرہجوم پریس کانفرنس میں کریں گے،پارٹی کے منشور،نام اور مرکزی کابینہ کے نام فائنل ہوچکے ہیں،الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پارٹی رجسٹریشن کا کام بھی آخری مراحل میں ہے، نئی سیاسی جماعت میں نوجوانوں کو مرکزی نمائندگی دینے کے ساتھ سکھ اور خواجہ سرا کمیونٹی کو نمائندگی دی جائے گی۔

مزیدخبریں