اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹرسے) قائد ملتِ جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے اعلان کے مطابق عالمی ایام عظمت نسواں کے اختتام پرسوموار 20جمادی الثانی کو بنت ِپیمبر حضرت سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا یوم ولادت پُرنور مذہبی جذبے اور عقیدت و احترام کیساتھ منایا جائیگا۔ اس موقع پر ملک کے دیگر شہروں کیطرح راولپنڈی میںبھی مذہبی تنظیموں اور دینی اداروں کے زیر اہتمام پروگرام منعقد کیے جائیں گے ۔