اسلام آباد (خبر نگار) اپاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد سٹی کے جنرل سیکرٹری وسابق چیئرمین میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد ایم ساجد عباسی نے کہاہے کہمہنگائی ،غربت اور بیر وزگاری سے عوام کاجینا حرام ہے،حکمران تبدیلی کے خواب دیکھانے اور غلط اعدادوشمار کے ذریعے عوام کوبیوقوف بنانے کی کوششوں کی بجائے عوام کے مسائل کے حل کرنے کی طرف توجہ دیتے تو آج ملک وقوم کی حالت اس قدر ابترنہ ہوتی،نفسانفسی کے اس عالم میں جہاں دووقت کی روٹی کاحصول مشکل ہوگیاہے ایسے میں حکومت وقت کا فرض بنتاہے کہ ایسے اقدامات کرے جس سے عوام کوریلیف ملے،حکمرانوں کیلئے ابھی بھی وقت ہے کہ اپنی عزت بچانے کیلئے جھوٹ بولنے پر قوم سے معافی مانگیں اور فوری مستعفی ہو جائیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے دوراقتدار کے بعدتعمیر وترقی وخوشحالی کا سورج غروب ہوچکاہے،عمران نیازی نے توصرف تختیوں پر تختیاں لگائی ہیں، پاکستان تحریک انصاف نے نہ ہی ملک میں کوئی ترقیاتی منصوبہ شروع کیاہے اور نہ ہی ان کے پاس ملک کو بحرانوںسے نکالنے کیلئے کوئی لائحہ عمل ہے، ملک کو مہنگائی ،بے روزگاری اور بدامنی کے سونامی نے تباہی کے دھانے پر لاکھڑاکیاہے،تبدیلی سرکار نے عوام کو مایوسی کے سواکچھ نہیںدیا۔