نصیرآباد( نامہ نگار) سنی تحریک ڈویژن نصیرآباد کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سربراہ سنی تحریک صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری کا بلوچستان کے دورہ کرنے اور سالانہ عظیم الشان فکر اعلی حضرت کانفرنس کو بہر پور انداز میں کامیاب کرنے کے لیے اہم فیصلے کئے گئے اور کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔جس کی صدارت سنی تحریک بلوچستان کے صوبائی صدر محمد علی جتک نے کی۔ جس میں سنی تحریک کے مرکزی رہنماء خان محمد جتک نصیرآباد کے ڈویژن صدر علامہ نواب دین ڈومکی علامہ امان اللہ سعیدی سنی تحریک نصیرآباد کے ضلعی صدر چیف وڈیرہ نصراللہ نیچاری مولوی سومر خان جتک سنی تحریک تحصیل تمبو کے صدر قاری محمد اسماعیل نیچاری سنی تحریک رابطہ کمیٹی کے ممبر نزیر احمد ویئنس سیکٹر انچارج ادب علی کرمی سنی تحریک ڈیرہ اللہ یار کے سیکٹر انچارج جاوید علی جتک سنی تحریک نصیرآباد سوشل میڈیا کے ممبر محمد فاضل سعیدی۔