آرمینیا کے صدر محدود اختیارات  کے باعث مستعفی

Jan 24, 2022

پریوان (نوائے وقت رپورٹ) آرمینیا کے صدر نے ملکی معاملات میں محدود اختیارات پر استعفیٰ دیدیا۔ صدر آرمین نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں خارجہ اور ملکی پالیسی کے تمام امور پر پریذیڈنٹ کا اختیار نہیں۔ ملک میں جلد آئینی تبدیلیاں ہونے کی امید ہے۔ آئینی تبدیلیوں کے بعد اگلا صدر اور انتظامیہ متوازن ماحول میں کام کر سکیں گے۔

مزیدخبریں