کراچی ’’ را‘‘ کا سائبر نیٹ ورک بے نقاب ، ملزم گرفتار ، کمپیوٹر سے اہم سراغ مل گئے 

کراچی (آئی این پی، نوائے وقت رپورٹ) کراچی میں رضویہ کے علاقے سے گرفتار ملزم سفیان کے کمپیوٹر سے اہم سراغ مل گئے۔ پولیس اور حساس اداروں پر مشتمل ٹیم نے ملزم سے مشترکہ تحقیقات کیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملزم سفیان نقوی کو رضویہ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا جس کو مالدیپ میں پروجیکٹ کوآرڈینیٹر کے طور پر بھرتی کیا گیا تھا۔ حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے کمپیوٹر اور موبائل سے اہم شواہد ملے ہیں، جن کا فرانزک جائزہ لیا جارہا ہے، اس حوالے سے ایف آئی اے سے بھی مدد لیں گے اور ملزم سے تفتیش کے لیے جے آئی ٹی بنانے کی سفارش کریں گے۔ تفتیشی حکام کے مطابق سفیان کو پروجیکٹ کوآرڈینیٹر کے طورپر پاکستان میں رہ کر آن لائن کام کی آفر کی گئی اور برطانوی نمبر سے مبینہ بھارتی ہینڈلر نے ملازمت کے معاملات طے کیے۔ حکام نے مزید بتایا کہ خاتون ہینڈلر کی جانب سے ملزم کو 30سے 50ہزار روپے ماہانہ تنخواہ بتائی گئی۔ سفیان کا کام پاکستان کے خلاف نفرت انگیز پروپیگنڈا کرنا تھا جس کے لیے اسے ملکی اداروں کے خلاف نفرت آمیز مواد فراہم کیا گیا، ملزم کو پاکستان مخالف عناصر سے رابطوں میں رہنے کی ہدایت کے ساتھ اپنی شناخت چھپانے کے لیے اسے مختلف ایپس کے استعمال سے بھی آگاہ کیا گیا۔ تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ ’’را‘‘ کا ہدف پڑھے لکھے نوجوان ہیں اور انہیں آن لائن ملازمت آفر کی جاتی ہیں۔ ان کے مطابق نیٹ ورک کے دیگر افرادکی تلاش بھی جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...