مذہبی مقامات کو لوکل انتظامیہ کے ذریعے با قاعدہ شکل دینے پر زور 

Jan 24, 2022

اسلام آباد (عمران مختار/ نیشن رپورٹ) حال ہی میں بنائی گئی پہلی نیشنل کاؤنٹر وائلنٹ ایکسٹریمزم پالیسی (پرتشدد انتہا پسندی کے تدارک کی قومی پالیسی) میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں تمام مذہبی مقامات کو مقامی انتظامیہ کے ذریعے سے باقاعدہ بنایا جائے۔ اور اس عمل کو قانونی فریم ورک کے تحت لایا جائے تاکہ ملک بھر میں پرتشدد انتہا پسندی کا خاتمہ ہو سکے۔ پالیسی میں پرتشدد انتہا پسندی کے ایشو سے نمٹنے کیلئے متعدد اقدامات تجویز کئے گئے ہیں جس نے پچھلی کئی دہائیوں سے ملک کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے۔ پالیسی میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر پرتشدد انتہا پسندی کے تدارک کیلئے مراکز قائم کئے جائیں۔ اس کے علاوہ سپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی میں کاؤنٹر وائلنٹ ایکسٹریمزم یونٹ قائم کیے جائیں۔ ان یونٹوں کے ذریعے ان عبادت گاہوں کی مانیٹرنگ کی جائے۔ مزید کہا گیا ہے کہ اس پالیسی پر مکمل عملدرآمد کیلئے معاشرہ کے تمام طبقات کی مضبوط سیاسی حمایت درکار ہو گی۔ پالیسی کے مطابق عملدرآمد کیلئے بھاری فنڈز بھی درکار ہونگے اور اس حوالے سے تحریک انصاف کی حکموت کی حکمت عملی تاحال واضح نہیں ہو سکی۔

مزیدخبریں