اسلام آباد(اے پی پی)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ اپنے دور میں سٹیٹ بنک سے بے دریغ نوٹ چھپوا کر خسارہ پورا کرتے تھے۔ وزیر مملکت نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ یہی وجہ تھی جس کے باعث نجی سیکٹر کے لئے سرمایہ کاری کے لئے کچھ نہیں بچتا تھا۔ فرخ حبیب نے کہا کہ2021 میں نجی سیکٹر کو سٹیٹ بنک کی ٹی ای آر ایف اور ایل ٹی ایف ایف سکیم سے ریکارڈ قرض ملا۔ فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مریم صفدر آپ نے ہی کہا تھا کہ میری لندن میں تو کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں، پھر مریم صفدر 4 فلیٹس کی مالک بن گئی ہے؟ ۔ اتوار کو مریم صفدر کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جو پاکستان کی غریب عوام کا پیسہ لوٹ کر لندن میں محلات بنائے اس کا جواب آج تک عدالتوں میں نہیں ملا۔ فرخ حبیب نے کہا کہ آپ نے رسیدوں کی جگہ قطری خط کا جھوٹ بولا اور جعلی کیلبری فونٹ ٹرسٹ ڈیڈ بنائی۔
مریم کی کوئی پراپرٹی نہیں تو 4 فلیٹس کی مالک کیسے بن گئیں : فرخ حبیب
Jan 24, 2022