حکومتی نا اہلی ، چور بازاری کی سزا عوام کو مل رہی ، یوریا کی سمگلنگ رو کی جائے : شہباز شریف 

اسلام آباد (خبر نگار) مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کا یوریا کی قلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کسان دربدر ہیں، کھاد کی سمگلنگ اور بلیک میں فروخت جاری ہے۔ جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ حکومت ہمیشہ کی طرح غائب ہے، ڈی اے پی اور یوریا کی سمگلنگ روکی جائے، کسانوں کا استحصال بند کیا جائے، حکومتی نا اہلی، نا لائقی اور چور بازاری کی سزا کسانوں کو مل رہی ہے۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کسان چیخ رہے ہیں کہ سمگلنگ ہو رہی ہے، حکومت کہاں سوئی ہوئی ہے؟۔ عالمی منڈی میں یوریا کی قیمت زیادہ ہے تو سمگلنگ کیوں نہیں روکی گئی؟۔ یوریا کی قلت پی ٹی آئی کی بد انتظامی اور کرپشن کا شاخسانہ ہے، یوریا نہ ہونے کا مطلب زرعی پیداوار میں کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی پیداوار میں کمی کے نتیجے میں نئے مسائل پیدا ہوں گے، ہمارے دور میں ڈی اے پی کی بوری 2400 روپے کی تھی، آج کسانوں کو وہ 10 ہزار روپے میں بھی نہیں مل رہی، حکومت کا قیمتوں پر کنٹرول نہ ہونا ناکامی، نااہلی اور بد انتظامی کی انتہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...