وکٹ کیپر محمد رضوان سال کے بہترین ٹی ٹونٹی کرکٹر قرار

لاہور (سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان کو سال کا بہترین ٹی ٹونٹی کرکٹر قرار دیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کرکٹر آف دی ائیر کیلئے محمد رضوان، وانندو ہسارنگا، مچل مارش اور جوز بٹلر کی نامزدگیاں ہوئیں۔ محمد رضوان نے 29 ٹی ٹونٹی میچز میں 1326 رنز 73.66 کی اوسط سے بنائے۔ محمد رضوان نے ایک سنچری بنائی اور وکٹوں کے پیچھے 24 شکار کئے۔ رضوان کی یادگار پرفارمنس ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف رہی۔ محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ڈبل خوشی اس بات کی ہے کہ یہ ایوارڈ پاکستان کو ملا ہے۔ دنیا کی ٹاپ ٹیمز میں پاکستان کا نام آنا خوشی کی بات ہے، کریڈٹ ٹیم مینجمنٹ اور ساتھی کرکٹرز کو بھی جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن